اسلام آباد سے اجتماع عام میں شرکت کے لیے قافلوں کی روانگی شرو ع ہوگئی

جمعرات 20 نومبر 2014 18:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) جماعت اسلامی کے کل پاکستان اجتماع عام 21تا 23نومبر مینار پاکستان لاہور میں اسلام آباد سے قافلو ں کی رو نگی شر وع ہو گئی ہے تاہم بڑی تعداد میں قا فلوں کی راو نگی آج 21نو مبر صبح 7بجے اسلام آباد کے اٹھا رہ مختلف مقامات سے روانہ ہو ں گے ۔قافلوں کی روانگی کے موقع پر نوجوانوں نے نعرہ تکبیر اللہ اکبر ، انقلاب انقلاب اسلامی انقلاب ، اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان سمیت دیگر نعرے لگائے اور زبردست جوش و خروش کا مظاہر ہ کیا قائمقام امیر جماعت اسلامی اسلام آباد میاں محمد رمضان نے فلک شگاف نعروں کی گونج میں لاہور روانہ ہونے والے مردوخواتین کے قافلوں کو رخصت کیا اور دعا کی ۔

(جاری ہے)

اس مو قع میاں محمد رمضان نے لا ہو ر راونہ ہو نے والے قافلے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کا کل پاکستان اجتماع عام ملک کے اندر ایک امید اور تبدیلی کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا اور مہنگائی ،بیروزگاری اور بے چینی ، مایوسی کے شکار عوام کو حوصلہ اور سہارا فراہم کرے گا ،جماعت اسلامی نے عام آدمی کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے عوامی ایجنڈے کو عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے اور امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق مینار پاکستان کے سائے تلے عوام کے استقبال کے لیے منتظر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :