پشین ، ٹرالر اور گاڑی میں خوفناک تصادم ‘ 2 افراد جاں بحق ، 2 زخمی

جمعرات 20 نومبر 2014 18:46

پشین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) پشین میں ٹرالر اور گاڑی میں تصادم کے باعث 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق پشین کے قریب یارو کے مقام پر ٹرالر جوکہ چمن سے کوئٹہ جبکہ فیلڈر گاڑی کوئٹہ سے چمن جارہی تھی میں اچانک تصادم ہو ا جسکے نتیجے میں دو افراد نورالدین اور ملا کریم موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے تصادم کی آواز دور دور تک سنی گئی لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال پشین پہنچایا جہاں زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث کوئٹہ ریفرر کیا گیا ٹرالر ڈرائیور و کنڈیکٹر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لیویز نے ٹرالر نمبر TLE.399 اور فیلڈر کار نمبر APF.125 کو قبضے میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :