سازش کے تحت پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو نیشنل پارٹی سے جدا کیاجارہا ہے ، کچھ رہنماء اپنے ذاتی مفادات کیلئے انکو پارٹی سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں ، کچھ کارکن اپنے سینئر رہنماؤں کی خاطر احتجاجاََ استعفی دے رہے ہیں،

نیشنل پارٹی صحبت پور کے سینئر کارکن نجیب اللہ کنرانی کابیان

جمعرات 20 نومبر 2014 18:40

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) نیشنل پارٹی صحبت پور کے سینئر کارکن نجیب اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ سازش کے تحت پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو نیشنل پارٹی سے جدا کیاجارہا ہے کچھ رہنماء اپنی ذاتی مفادات کی خاطر انکو پارٹی سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں اور کچھ کارکن اپنے سینئر رہنماؤں کی خاطر احتجاجاََ استعفی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے ساتھیوں سمیت ان رہنماؤں کی مذمت کرتاہوں کہ وہ پارٹی کو فعال کرنے کی بجائے ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر وہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے وہ ناراض دوستوں کو راضی کریں تاکہ نیشنل پارٹی صحبت پور مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہ ہواورمذید فعال ہوسکے۔