قتل کے نامزد ملزمان کو گرفتار کیا جائیگا تو جعلی مقدمات میں ہم بھی گرفتاری پیش کردینگے‘ گولیاں کس نے چلائیں، قاتل کون ہے، سب جانتے ہیں،انصاف کا خون نہیں ہونے دینگے‘وزیراعلیٰ سے قتل کے آرڈر لینے والے کو زبان بند رکھنے کیلئے سفیر بنایا جارہا ہے،قاتلوں کی جے آئی ٹی قبول نہیں‘حاضر سروس جج کی رپورٹ پر ریٹائرڈ جج کا ریویو کمیشن بنانا عدالت کی توہین اور سپریم کورٹ پر حملہ جیسا فعل ہے ،
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا پریس کانفرنس
جمعرات 20 نومبر 2014 18:25
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ گولیاں کس نے چلائیں، قاتل کون ہے، سب جانتے ہیں،انصاف کا خون نہیں ہونے دینگے،وزیراعلیٰ سے قتل کے آرڈر لینے والے توقیر شاہ کو زبان بند رکھنے کیلئے سفیر بنایا جارہا ہے،قاتلوں کی جے آئی ٹی قبول نہیں،حاضر سروس جج کی رپورٹ پر ریٹائرڈ جج پر مشتمل ریویو کمیشن بنانا عدالت کی توہین ہے، قتل کے نامزد ملزمان وزیراعظم، وزیراعلیٰ کو گرفتار کیا جائیگا تو جعلی مقدمات میں ہم بھی گرفتاری پیش کردینگے جس نے گرفتار کرنا ہے کر لے میں کوئی چھپا ہوا نہیں،حکومت نے مذاکرات کے دوران ہمارے جتنے مطالبات کو تسلیم کیا ان سب سے منحرف ہو گئی،عدالتی رپورٹ حکمرانوں کے حق میں ہوتی تو کیا پھر بھی ریویو کمیشن بنتا؟ ۔
(جاری ہے)
ڈاکٹر طاہر القادری صبح ساڑھے 7 بجے ایئرپورٹ سے داتا دربار کیلئے روانہ ہوئے،5 گھنٹے کے بعد ہزاروں کارکنوں کے ہمراہ داتا دربار پہنچے جہاں انہوں نے ملکی سلامتی اور استحکام کی دعا کی اور واپسی پر اپنی رہائش گاہ پرپریس کانفرنس سے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن نے 12 گھنٹے کی براہ راست کوریج دیکھ کر پنجاب حکومت کوسانحہ ماڈل ٹاؤن کا ذمہ دار ٹھہرایا مزید کن ثبوتوں کی ضرورت ہے؟ 40دن کے اندر جوڈیشل رپورٹ کو پبلک کرنا قانونی تقاضہ ہے مگر حکمرانوں نے سٹے آرڈر لے کر رپورٹ کو چھپارکھا ہے، انہوں نے کہا کہ 23 جون کو جب پاکستان آیا تھا تو کارکنوں کا خون بہتا دیکھا اب انصاف کا خون ہورہا ہے،شہداء کے ورثاء کی تائید سے محروم جے آئی ٹی اور ریویو کمیشن عدل و انصاف کے مسلمہ اصولوں کے خلاف ہے، حکمرانوں سے کہا تھا خیبرپختونخوا سے کسی کو بھی سربراہ بنا لیں مگر حکومت اپنی ہر کمٹمنٹ سے بھاگی ،حکومت کے دئیے ہوئے سندھ کے ایک افسر کے نام پر ہم نے اتفاق کیا تو حکمران اس سے بھی منحرف ہو گئے ، پنجاب پولیس قاتل ہے، قاتلوں کی تفتیش کیسے مان لیں، انہوں نے کہا کہ حاضر سروس جج کی رپورٹ کے اوپر ریویو کمیشن قائم کرنا سپریم کورٹ پر حملہ کی طرز کا سانحہ ہے، فیصلہ دینے والے جج کے فیصلے پر ریویو کیلئے بھی اسی سے رجوع کیا جاتا ہے، جوڈیشل کمیشن رپورٹ میں پنجاب کے حکمرانوں کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا،وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری جس نے قتل کے احکامات جاری کیے اس کے سلطانی گواہ بننے کے خوف سے اسے جنیوا میں ڈبلیو ٹی او کے مشن میں سفیر بنایا جارہا ہے، ابھی وہ سٹاف کالج میں ٹریننگ لے رہا ہے اور اسکی ٹریننگ کی تکمیل تک یہ تقرری التواء کا شکار رکھی گئی ہے، توقیر شاہ کو او ایس ڈی بنانے کی خبر بھی جھوٹ تھی وہ حکمرانوں کے ہر اندرونی بیرونی دورے میں ان کے ساتھ ہوتا ہے.
وزارت کامرس نے تجارتی سفیر کیلئے 7 نام بھیجے مگر حکمرانوں نے 8واں نام توقیر شاہ کا شامل کر دیا جسے انہی کی حکومت کے وفاقی وزیر خرم دستگیر نے مسترد کر دیا مگر یہ دونوں بھائی اسے سفیر بنانے پر بضد ہیں،انہوں نے کہا کہ ریویو کمیشن کے ذریعے قانون بدلا جارہا ہے، آئندہ کوئی جوڈیشل کمیشن رپورٹ دے گا تو حکمران فیملی فرینڈ، ریٹارئرڈ ججز اور بیوروکریٹس کے ذریعے اسے تبدیل کر دینگے، ہم انصاف کا یہ خون نہیں ہونے دینگے اور نہ ہی حکومت کو شہداء کے خون سے دھوکا کرنے دینگے، انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں کارکنوں پر سینکڑوں مقدمات درج کیے گئے ہیں ایک میں ضمانت ہوتی ہے تو دوسرے میں گرفتار کر لیا جاتا ہے، تحریک انصاف اور پاکستانی عوامی تحریک کے درمیان بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے اختلاف کی خبروں میں صداقت نہیں،انہوں نے کہا کہ آئندہ کی انتخابی حکمت عملی طے کرنے کیلئے بھکر کے ضمنی الیکشن میں تجرباتی طور پر حصہ لے رہے ہیں، خیبر تا کراچی اور کشمیر تا کوئٹہ جلسے اور دھرنے ہونگے، انقلابی جدوجہد سے بادشاہت اور سٹیٹس کو کا خاتمہ کر دینگے، انہوں نے آئندہ کے انتخابی جلسوں کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا 23 نومبر کو بھکر5دسمبر کو سرگودھا 14دسمبر کو سیالکوٹ 21دسمبر کو مانسہرہ 25دسمبر کو کراچی میں جلسہ اور ایک دن کا دھرنا دینگے،اسلام آباد کے دھرنے کو ملک گیر تحریک میں تبدیل کر دیا گیا ہے اب میرا ٹھکانا مستقل طور پر پاکستان میں ہو گا،بیرونی ممالک مختصر وقت کیلئے آتا جاتا رہوں گا،انہوں نے مزیدکہا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق پسندیدہ جے آئی ٹی کی رپورٹ حاصل کرنے کے بعد ریویو کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں مرضی کا دہشتگردی کا جج لگوا کر کلین چٹ حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے لیکن اللہ بہت بے نیاز ہے اس کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.