وزیر اعظم کی ہدایت پر متروکہ وقف املاک بورڈ تمام اقلیتوں کو ان کے حقوق کی مکمل فراہمی اور ان کے مقدس مقامات کی بہترین تزئین و آرائش اور حفاظت کے لئے مسلسل کو شاں ہے ،متروکہ وقف املاک بورڈ کی قیمتی اراضی پر کسی کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،وزیر اعظم کی ہدایت پر قبضہ گروپوں کا خاتمہ میرا مشن ہے ،اوقاف بورڈ کی زمین پر قابض کسی شخص کی سیاسی ،مذہبی اور مسلکی وابستگی سے بالاتر ہو کر سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ، مختلف اداروں کے تعاون سے اوقاف بورڈ کی زمینوں کی نشاندہی کی جائے گی ، بورڈ کے معاملات کی جانچ پڑتال کے لئے وزارت قانون سے سینئر افسر کی خدمات حاصل کی جائیں گی،

متروکہ وقف املاک بورڈ پاکستان کے چیئر مین صدیق الفاروق کی ننکانہ صاحب کے دورہ کے موقع پرگفتگو

جمعرات 20 نومبر 2014 18:16

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) متروکہ وقف املاک بورڈ پاکستان کے چیئر مین صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر متروکہ وقف املاک بورڈ تمام اقلیتوں کو ان کے حقوق کی مکمل فراہمی اور ان کے مقدس مقامات کی بہترین تزئین و آرائش اور حفاظت کے لئے مسلسل کو شاں ہے ،متروکہ وقف املاک بورڈ کی قیمتی اراضی پر کسی کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،وزیر اعظم کی ہدایت پر قبضہ گروپوں کا خاتمہ میرا مشن ہے ،اوقاف بورڈ کی زمین پر قابض کسی شخص کی سیاسی ،مذہبی اور مسلکی وابستگی سے بالاتر ہو کر سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ، مختلف اداروں کے تعاون سے اوقاف بورڈ کی زمینوں کی نشاندہی کی جائے گی ، بورڈ کے معاملات کی جانچ پڑتال کے لئے وزارت قانون سے سینئر افسر کی خدمات حاصل کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو ننکانہ صاحب کے دورہ کے موقع پرگفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے اوقاف بورڈ کی زمین پر ہونے والی ناجائز تعمیرات کا جائزہ لینے کے لئے شہر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور اوقاف بورڈ کی زمین پر ہونے والی ناجائز تعمیرات کو فوری طور پر گرانے کا حکم دیا ۔چیئر مین اوقاف نے اوقاف دفتر کے دورے کے دوران ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر کو عوام کی سہولت کے لئے دفتر اور عدالت کو الگ الگ قائم کرنے کی ہدایت کی ۔

ایڈیشنل سیکرٹری خالد علی،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر اوقاف سلیم گوندل ،ڈپٹی سیکرٹری پراپرٹی منیر احمد سمیت دیگر ضلعی افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدیق الفاروق نے کہا کہ ہم نے ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ پر مشتمل اوقاف بورڈ کا زون بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے جہاں بورڈ کے معاملات شفاف انداز میں چلانے کے لئے ایڈ منسٹریٹر بھی تعینات کیا جائے گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ننکانہ صاحب کو ٹاؤن کا درجہ دے کر 100 سالہ منصوبہ بندی کی جائے گی جہاں وکلاء ،صحافیوں ،ڈاکٹرزاور دیگر مختلف شعبہ ہائے زندگی سمیت شہریوں کے لئے فلیٹ سسٹم شروع کیا جائے گا جہاں ضروریات زندگی کی تمام سہو لیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اوقاف بورڈ کے معاملات سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر چلا رہے ہیں اور کسی بھی شخص کو بورڈ کے معاملات میں دخل اندازی کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :