Live Updates

عمران خان کے الزامات کے خلاف ملک بھر میں صحافیوں کا مظاہروں کا اعلان

جمعرات 20 نومبر 2014 18:02

عمران خان کے الزامات کے خلاف  ملک بھر میں صحافیوں کا مظاہروں کا اعلان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے صدر افضل بٹ اور سیکرٹری جنرل خورشید عباسی کی کال پر عمران خان کی طرف سے صحافیوں پر لگائے گئے الزامات کے حوالے سے آج ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق احتجاجی مظاہروں میں عمران خان سے مطالبہ کیا جائے گا کہ صحافیوں پر الزامات لگانا بند کریں یا ثبوت دیں۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے میں 20 نومبر بروز جمعرات شام 6 بجے اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام ڈی چوک پر عمران خان کے کنٹینر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس سے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ نشینل پریس کلب کے صدر شہریار خان، سیکرٹری طارق محمود چودھری اور آر آئی یو جے صدر علی رضا علوی، جنرل سیکرٹری بلال ڈار نے تمام صھافی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :