کامونکے،علامہ اقبال اوپن یو نیورسٹی کے طالب علم نے مطا لعہ پاکستان کے پیپرمیں گو نواز گو لکھ کر پیپر حل کر دیا،

جمعرات 20 نومبر 2014 17:55

کامونکے،علامہ اقبال اوپن یو نیورسٹی کے طالب علم نے مطا لعہ پاکستان ..

کامونکے (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) علامہ اقبال اوپن یو نیورسٹی کے طالب علم نے مطا لعہ پاکستان کے پیپرمیں گو نواز گو لکھ کر پیپر حل کر دیا، ذرایع کے مطابق گو رنمنٹ ہا ئی سکول نمبر2میں علامہ اقبال اوپن یو نیورسٹی کے پیپرز ہو رہے ہیں ، گذشتہ روز مطالعہ پاکستان کا پیپر تھا تو ایک امید
وار نے کسی سوال کا جواب لکھنے کے بجائے جو ابی کاپی میں اردو اور انگر یزی زبان میں گو نو از گو لکھ کر جو ابی کاپی ختم کر ڈالی اور پھر متعدد اضافی شیٹ بھی استعما ل کیں،تا ہم مقررہ وقت ختم ہو نے پر مایو سی کے عالم میں اپنا پیپر ممتحن کے حوالے کر نا پڑا