Live Updates

وزیراعلیٰ شہباز شریف کا روزنامہ ”خبریں“ فیصل آباد کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر اعجازحشمت کی ہمشیرہ و سابق سیکرٹری اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) مجیب الرحمن کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعرات 20 نومبر 2014 17:52

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے روزنامہ ”خبریں“ فیصل آباد کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر اعجازحشمت کی ہمشیرہ، سابق سیکرٹری اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) مجیب الرحمن کی اہلیہ اور وفاقی سیکرٹری نجیب اللہ کی خوشدامن مسز ارجمند مجیب الرحمن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :