خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ کی چمکنی وڈپگہ میں شرپسندوں کا امام بارگاہ کی سیکورٹی پر مامور پولیس جوان سید راشد علی شاہ کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت ،شہید جوان کیلئے تیس لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان، حکام کو اسکے ورثاء کو فوری ادائیگی کی ہدایت
جمعرات 20 نومبر 2014 17:46
پشاور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے چمکنی وڈپگہ میں شرپسندوں کا امام بارگاہ کی سیکورٹی پر مامور پولیس جوان سید راشد علی شاہ کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہید جوان کیلئے تیس لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے اور حکام کو اسکے ورثاء کو فوری ادائیگی کی ہدایت کی ہے انہوں نے شہید پیکیج کے تحت جوان کے قانونی ورثاء کو انکی ملازمت کی مدت تک پوری تنخواہ کی ادائیگی، بچوں کی مفت تعلیم اور خاندان کے ایک فرد کو اسکی تعلیم کے مطابق فوری روزگار دینے کی ہدایت بھی کی ہے پرویز خٹک نے انسپکٹر جنرل پولیس ناصر خان درانی اور محکمہ داخلہ کے اعلی حکام سے رابطہ کرکے صوبائی دارالحکومت میں دہشت گردی کے واقعات دوبارہ منظر عام پر آنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا جبکہ حکام کو پورے منظم انداز میں کریک ڈاون کرنے اور دہشت گرد اور جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کی سختی سے ہدایت کی وزیراعلیٰ نے خیبر پختونخوا کی پولیس فورس کو دہشت گردی کے خلاف دانشمندانہ کردار پر خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے صوبے میں کئی مقامات پر دہشت گردی کی خطرناک کوششیں ناکام بنائیں اور امن و امان کی بہتری میں کلیدی کردار ادا کیا انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہماری پولیس صوبے کے عوام اور حکومت کی توقعات پر پورا اترے گی انہوں نے کہا کہ سیکورٹی جوانوں پر حملے برداشت نہیں کئے جائینگے اوراب ان کا پوری شدت سے جواب دینا ضروری ہوگیا ہے وزیراعلیٰ نے شہیدجوان کے درجات کی بلندی اور انکے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.