ریلوے پولیس کو جدید اسلحہ سے لیس کرنے کا فیصلہ

جمعرات 20 نومبر 2014 17:46

پشاور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) ریلوے پولیس کو جدید اسلحہ سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ جبکہ ریلوے پولیس میں پانچ سوسے زائد کانسٹیبلز کی بھرتی کا عمل آئندہ ہفتے سے شروع کردیا جائے گا۔ ان تمام اہلکاروں کو کمانڈو ٹریننگ کے ساتھ ساتھ جدید اسلحہ کے استعمال کے لئے ٹریننگ دی جائیگی ریلوے پشاور ڈویژن سمیت تمام ڈویژنوں میں پہلے سے ہی ٹیسٹ اور انٹرویو کامرحلہ مکمل کیاجاچکا ہے۔

(جاری ہے)

ریلوے ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں ریلوے پولیس کو جدید اسلحہ فراہم کیاگیاتھا ۔ جبکہ اب مزید سو جی تھری رائفل ، ایم پی فائیو ، ایس ایم جی اور سنائپر رائفلیں دینے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔ ریلوے پولیس کے پاس جدید اسلحہ کی کمی تھی اور حساس علاقوں میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ریلوے پولیس کو مزید جدید اسلحہ فراہم کیاجارہاہے ۔

متعلقہ عنوان :