پشاور سمیت صوبے بھر میں رواں سا ل کے دوران بھتہ خوری کے 285واقعات رونماء ہوئے

جمعرات 20 نومبر 2014 17:44

پشاور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) صوبائی دارلحکومت پشاور سمیت صوبے بھر میں رواں سا ل کے دوران بھتہ خوری کے 285واقعات کی رپورٹ ہو ئی ہے ۔ صوبے میں بھتہ خوری پولیس کی کرائم شیٹ کے مطابق پہلے نمبر پر آ گئی ہے ۔ پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت رواں سال بھتہ خوری کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

بھتہ خوری کے واقعات کے باعث صوبائی دارلحکومت پشاور میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو ئے ہیں بھتہ نہ دینے پر مختلف افراد کے گھروں کے باہر بم دھماکے بھی کئے گئے ہیں جبکہ بعض کو قتل کیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبائی دارلحکومت پشاور میں 162، چارسدہ میں 23، صوابی میں بارہ ، ہنگو میں دس ، جبکہ صوبے کے مختلف اضلاع میں بھی بھتہ خوری کے واقعات رپورٹ ہو ئے ہیں ۔

جبکہ بعض شہری بھتہ خوروں کے خوف کے باعث ایف آئی آر درج نہیں کررہے ہیں بھتہ خوری کے روک تھام کے لئے بنائے گئے کاونٹر ازم ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی بھی نہ ہونے کے برابر ہے ۔

متعلقہ عنوان :