رشوت لینے پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کا اے ایس آئی برطرف کردیا گیا

اسلام آباد ٹریفک پولیس کرپشن فری ادارہ ہے، رشوت خوروں کیلئے اس میں کوئی جگہ نہیں، ایس پی ٹریفک خالد رشید

جمعرات 20 نومبر 2014 17:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) ایس پی ٹریفک خالد رشید نے کہا ہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس ایک کرپشن فری ادارہ ہے اس میں کالی بھیڑوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے جو بھی کرپشن میں پایا جائے گااس کے خلاف سخت محکمانہ اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق مورخہ 09-11-14 کو اے ایس آئی احمد عثمان جسکی ڈیوٹی 9th ایونیو پر تھی اس نے دوران ڈیوٹی محمد صفدر نامی شخص جومزدا ٹرک چلا رہا تھا کو روکا اور اس سے 200 روپے رشوت لی محمد صفدر کی شکایت افسران بالاکو کی گئی جس پر ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے احمد عثمان کو شوکاز نوٹس جاری کیا ،SP ٹریفک خالد رشید کو معاملہ کی انکوائری کرنے کا حکم دیا،دوران انکوائری ASI کا ڈرائیور صفدر سے رشوت 200 روپے لینا ثابت ہو گیا جس پر SP ٹریفک خالد رشید نے اے ایس آئی کو نوکری سے برخاست کر دیا ،انہنوں نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس ایک کرپشن فری ادارہ ہے اس قسم کے رشوت خوروں کے لیے اس میں کوئی جگہ نہیں اور ITP کو ایک شفاف کرپشن فری ادارہ رکھنا چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ جو بھی ITP اہلکار و افسر کرپشن میں ملوث ہو گااس کے خلاف محکمانہ کاروائی کے ساتھ ساتھ قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :