وز یراعلی خیبرپختونخوا کاسیکورٹی اہلکاروں پردہشت گردانہ حملوں کی شدیدمذمت

جمعرات 20 نومبر 2014 17:20

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے چمکنی وڈپگہ میں شرپسندوں کا امام بارگاہ کی سیکورٹی پر مامور پولیس جوان سید راشد علی شاہ کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہید جوان کیلئے تیس لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے اور حکام کو اسکے ورثاء کو فوری ادائیگی کی ہدایت کی ہے انہوں نے شہید پیکیج کے تحت جوان کے قانونی ورثاء کو انکی ملازمت کی مدت تک پوری تنخواہ کی ادائیگی، بچوں کی مفت تعلیم اور خاندان کے ایک فرد کو اسکی تعلیم کے مطابق فوری روزگار دینے کی ہدایت بھی کی ہے پرویز خٹک نے انسپکٹر جنرل پولیس ناصر خان درانی اور محکمہ داخلہ کے اعلی حکام سے رابطہ کرکے صوبائی دارالحکومت میں دہشت گردی کے واقعات دوبارہ منظر عام پر آنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا جبکہ حکام کو پورے منظم انداز میں کریک ڈاون کرنے اور دہشت گرد اور جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کی سختی سے ہدایت کی وزیراعلیٰ نے خیبر پختونخوا کی پولیس فورس کو دہشت گردی کے خلاف دانشمندانہ کردار پر خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے صوبے میں کئی مقامات پر دہشت گردی کی خطرناک کوششیں ناکام بنائیں اور امن و امان کی بہتری میں کلیدی کردار ادا کیا انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہماری پولیس صوبے کے عوام اور حکومت کی توقعات پر پورا اترے گی انہوں نے کہا کہ سیکورٹی جوانوں پر حملے برداشت نہیں کئے جائینگے اوراب ان کا پوری شدت سے جواب دینا ضروری ہوگیا ہے وزیراعلیٰ نے شہیدجوان کے درجات کی بلندی اور انکے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :