بین الاصوبائی امور کمیٹی کے چیئرمین ریاض پیرزادہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران پھٹ پڑے

وزیراعظم وزیر کو اختیارات نہیں دے سکتے تو وزارت ختم کردیں ‘ ریاض حسین پیر زادہ

جمعرات 20 نومبر 2014 17:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) بین الاصوبائی امور کمیٹی کے چیئرمین ریاض پیرزادہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران پھٹ پڑے اور شکوہ کیا کہ اگر وزیراعظم وزیر کو اختیارات نہیں دے سکتے تو وزارت ختم کردیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین فرح عاقل کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر بین الصوبائی امور ریاض پیرزادہ نے کہا کہ وزیراعظم سے سیکرٹریٹ کے لئے بلاک مانگا تاہم طاقتور وزارت کے خوف سے سیکرٹریٹ نہیں دیا جارہا،اگر میں قابل نہیں تو وزیراعظم قابل وزیر لے آئیں۔

انہوں نے کمیٹی کو کہا کہ تمام وزرا اعلی میرے ماتحت ہیں تاہم وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کے سوا کوئی وزیراعلی فون تک نہیں اٹھاتے جبکہ وزارت ہے مگر بااختیار نہیں۔

متعلقہ عنوان :