الیکشن کمیشن نے ارکان اسمبلی کی تفصیلات ویب سائٹ پرجاری کرنے کا فیصلہ کرلیا

جمعرات 20 نومبر 2014 17:16

الیکشن کمیشن نے ارکان اسمبلی کی تفصیلات ویب سائٹ پرجاری کرنے کا فیصلہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) الیکشن کمیشن نے ارکان اسمبلی کی تفصیلات ویب سائٹ پرجاری کرنے کا فیصلہ کرلیاجبکہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ 48 بھکرمیں ضمنی انتخابات29 نومبر کو ہونگے ‘پریزائیڈنگ افسران کوتین دن کیلئے مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے ارکان اسمبلی کی اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پرجاری کرنے کے حوالے سے سمری قائم مقام چیف الیکشن کمشنرکوبھجوا دی گئی،سمری کی حتمی منظوری قائم مقام چیف الیکشن کمشنرجسٹس انورظہیر جمالی دینگے،جبکہ پی پی 48 بھکرمیں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ 29 نومبرکوہوگی،انتخابی مہم 27 اور28نومبرکی درمیانی شب ختم ہوجائے گی،پریزائڈنگ افسران کواٹھائیس سے تیس نومبرتک مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیئے گئے ہیں،حلقہ پی پی اڑتالیس بھکرمیں سات امیدوارمیدان میں ہیں،مسلم لیگ ن کے نجیب اللہ کی وفات کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی۔