ملک کا سارا نظام ڈکٹیشن پر چل رہا ہے: سراج الحق

جمعرات 20 نومبر 2014 16:56

ملک کا سارا نظام ڈکٹیشن پر چل رہا ہے: سراج الحق

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ سیاسی برہمن اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ ظالم طبقے نے نہ صرف عوام اور اداروں کو بلکہ معیشت کو بھی یرغمال بنا لیا ہے۔ عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈال کر سارا پیسہ بیرون ممالک منتقل کیا گیا۔ یہ وہ لوگ ہیں جو قومی دولت پر علاج کیلئے بیرون ملک جاتے ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ظالم طبقے کی وجہ سے پورا ملک خطرے میں ہے۔

(جاری ہے)

ملک کا سار نظام ڈکٹیشن پر چل رہا ہے۔ عالمی اداروں سے قرض لے کر ملک کو مقروض بنایا جا رہا ہے۔ قوم کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ پاکستان اور یہ ظالم طبقہ اب ایک ساتھ مزید نہیں چل سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ملک کی واحد جماعت ہے جہاں حقیقی جمہوریت ہے۔ جماعت اسلامی ہی اس ملک کو اسلامی اور خوشحال بنا سکتی ہے کیونکہ ہمارے پاس دیانتدار لوگوں پر مشتمل ٹیم ہے۔ جماعت اسلامی میں مزدور کا بیٹا بھی امیر بن سکتا ہے۔ اُمید کی شمع لے کر عوام کے سامنے آ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :