ایل پی جی کی قیمت حکومت خود مقرر کرے گی

جمعرات 20 نومبر 2014 16:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) وزارتِ پٹرولیم و قدرتی وسائل نے ایل پی جی کی قیمتوں میں بار بار اتار چڑھاوٴ کو کنٹرول کرنے کے لیے ایل پی جی کی قیمتیں خود مقرر کرنے پر غور شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

وزرات کے زرائع کے مطابق اس وقت ایل پی جی کی قیمتیں اس شعبے سے منسلک کمپنیاں مقرر کرتی ہیں، جن کی وجہ سے قیمتوں میں اکثر اتار چڑھاوہوتا رہتا ہے اور صارفین کو اس حد تک فائدہ نہیں ہوتا جتنا ہونا چاہیے اس لیے اب یہ تجویز دی گئی ہے کہ حکومت خود ایل پی جی کی قیمتیں مقرر کرے۔

اس سلسلے میں سمری مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کی جائے گی، سمری کی منظوری کی صورت میں ایل پی جی کی قیمت پٹرولیم مصنوعات کی طرح حکومت خود مقرر کرے گی۔

متعلقہ عنوان :