صدر مملکت کا لاہور پہنچے پر وزیراعلی پنجاب نے استقبال کیا

جمعرات 20 نومبر 2014 16:43

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء ) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ لاہور میٹرو بس ایک شاندار منصوبہ ہے، امید ہے اس طرح کے منصوبے جلد ملک کے دیگر علاقوں میں بنیں گے۔صدر ممنون حسین ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے تو ائرہورٹ پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے انکا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

صدر ممنون حسین نے لاہور میٹرو بس منصوبے کا فضائی جائزہ لیا۔ صدر مملکت نے لاہور میٹرو بس کو سراہا اور کہا کہ یہ ایک شاندار منصوبہ ہے، امید ہے اس طرح کے منصوبے ملک کے دیگر علاقوں میں بھی بنیں گے، صدر مملکت نے امید ظاہر کی کہ راولپنڈی اسلام آباد میں جاری میٹرو بس منصوبہ جلد مکمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :