ملک کو ترقی کی راہ سے ہٹانے والوں کوعوام مسترد کردے، ملک کو درپیش چیلنجوں سے اجتماعی کوششوں کے ذریعے ہی نمٹا جاسکتا ہے، ملک اس وقت کسی سیاسی مہم جوئی کا متحمل نہیں ہوسکتا، پاکستان کی ضرورت سیاسی مہم جوئی کی بجائے باہمی افہام و تفہیم ہے

صدر مملکت ممنون حسین کی وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کے دوران گفتگو

جمعرات 20 نومبر 2014 16:43

اسلام آباد /لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء ) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ جو لوگ ملک کو ترقی کی راہ سے ہٹانا چاہتے ہیں عوام انھیں مسترد کردے، ملک کو درپیش چیلنجوں سے اجتماعی کوششوں کے ذریعے ہی نمٹا جاسکتا ہے، ملک اس وقت کسی سیاسی مہم جوئی کا متحمل نہیں ہوسکتا، پاکستان کی ضرورت سیاسی مہم جوئی کی بجائے باہمی افہام و تفہیم ہے۔

وہ جمعرات کو وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔جنھوں نے صدر مملکت سے وزیراعلٰی ہاوس لاہور میں ملاقات کی۔ وزیراعلٰی پنجاب نے صدر مملکت کو جاری ترقیاتی کاموں اور بجلی کے منصوبوں پر بریفنگ بھی دی۔ صدر مملکت نے وزیراعلٰی پنجاب کے ویڑن کی تعریف کی اور کہا کہ پنجاب کی ترقی کے لئے شہباز شریف نے قابل قدر اقدامات کئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ ملک اس وقت کسی سیاسی مہم جوئی کا متحمل نہیں ہوسکتا، پاکستان کی ضرورت سیاسی مہم جوئی کی بجائے باہمی افہام و تفہیم ہے، صدر مملکت نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجوں سے اجتماعی کوششوں کے ذریعے ہی نمٹا جاسکتا ہے اور قومی مسائل کو حل کرنے کے لئے ہمیں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ صدر مملکت نے کہا کہ جو لوگ ملک کو ترقی کی راہ سے ہٹانا چاہتے ہیں عوام انھیں مسترد کردے۔

ملاقات میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ مزید کون کون سے ترقیاتی اور بجلی کے منصوبے شروع کئے جاسکتے ہیں۔ صدر مملکت اور وزیراعلٰی پنجاب کی ون ٹو ون ملاقات کے بعد صوبائی وزیر میاں مجتبٰی شجاع اور بیگم ذکیہ شاہ نواز سمیت دیگر وزراء بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔ ملاقات کے بعد وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے صدر مملکت کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔