کراچی ائیرپورٹ سے دو لاپتہ حاجیوں کی بازیابی سے متعلق درخواست،سندھ ہائی کورٹ نے سی سی ٹی وی فوٹیج طلب کرلی

جمعرات 20 نومبر 2014 16:35

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ائیرپورٹ سے دو لاپتہ حاجیوں کی بازیابی سے متعلق درخواست پراے ایس ایف حکام سے ائیر پورٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج 27 نومبر تک پیش کرنے کا حکم دید یا۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس احمد شیخ کی سربراہی میں بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔عدالت میں دائر درخواست میں پسند خان نامی شہری نے موقف اختیار کیا کہ خضدار کے رہائشی 80سالہ احمد اور 42سالہ خان محمد فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد غیر ملکی ائیر لائن سے 5 نومبر کو وطن لوٹے۔

لیکن باہر نہیں آئے۔دوران سماعت غیر ملکی ائیرلائن کے وکیل نے جواب میں موقف اختیار کیا کہ خان محمد اور احمد کو کراچی پہنچتے ہی رن وے سے حراست میں لیاگیا اور ان کا سامان اب بھی ائیر لائن انتظامیہ کے پاس محفوظ ہے۔

(جاری ہے)

اے ایس ایف اور سول ایوی ایشن کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ دونوں مسافر ائیر پورٹ لابی یا لانج میں نہیں آئے۔جسٹس احمد شیخ نے ریمارکس دیئے کہ قائد اعظم محمد علی جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے مسافروں کی گمشدگی تشویشناک ہے۔

جسٹس احمد علی شیخ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دونوں حاجیوں کو زمین کھاگئی یا آسمان نگل گیا۔اگر ثابت ہوا کہ مسافروں کی گمشدگی میں اے ایس ایف ملوث ہے تو ڈی جی اے ایس ایف کو ہتھکڑیاں لگوائیں گے۔عدالت نے اے ایس ایف حکام کو 5 نومبر کی سی سی ٹی وی فوٹیج 27 نومبر تک پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :