سندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں دو ایٹمی بجلی گھروں کے قیام کے خلاف حکم امتناع برقرار

جمعرات 20 نومبر 2014 16:32

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) سندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں دو ایٹمی بجلی گھروں کے قیام کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ،، عدالت نے حکم امتناع برقرار رکھتے ہوئے سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر پرویز ہود بھائی اور شرمین عبید چنائے نے ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل عبدالستار پیرزادہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ چین کے تعاون سے پیراڈائز پوائنٹ کراچی کے قریب کے ٹو اور کے تھری ایٹمی بجلی گھروں کے منصوبے انسانی جانوں کے لئے خطرہ ہیں اور ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر سے پہلے عوامی سماعت کا انعقاد آرٹیکل 19 کی سیکشن 10 کے تحت لازم ہے۔

درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ معاملہ جتنا بھی حساس ہو عوامی رائے جاننا ضروری ہے معاملہ کی حساسیت کے پیش نظر عوامی سماعت کے بعد رپورٹ بے شک جاری نہ کی جائے ۔اور اگر ایٹمی بجلی گھر تعمیر کرنا ہی ہے تو پہلے نئے سرے سے عوامی سماعت کی جائے۔

متعلقہ عنوان :