ڈی جی آئی ایس آئی کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات، ملکی سلامتی کے امور پر گفتگو

جمعرات 20 نومبر 2014 16:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) آئی ایس آئی کے نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے جمعرات کو پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ انکی ائیر چیف کے ساتھ پہلی ملاقات تھی۔ دونوں سربراہ کچھ دیر تک ایک ساتھ رہے اور ملکی سلامتی کے معاملات پر گفتگو کی۔

(جاری ہے)

ائیر چیف نے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس بات اعادہ کیا کہ یہ ادارہ آپکی قیادت میں ملکی مفادات کی بہترین نگہبانی کرے گا۔ ائیر چیف نے مزید کہا کہ آئی ایس آئی نے ہمیشہ پاکستانی عوام کی خواہشات کے مطابق ملکی مفادات کی حفاظت کی ہے۔ اس موقع پرپاک فضائیہ کے سربراہ نے ڈی جی آئی ایس آئی کو ایک یاد گاری شیلڈ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :