پاکستان عوامی تحریک کے سربرا ہ کے وطن واپس پہنچنے سے داتا درباری حاضری تک کی جھلکیاں

جمعرات 20 نومبر 2014 16:28

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری مقررہ وقت پر لاہور ایئرپورٹ پہنچے ۔ # خواتین کارکنان کی ایک بڑی تعداد صبح 5 بجے ہی ایئرپورٹ پہنچ گئی تھی۔ # عوامی تحریک کے مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔# 24 گھنٹے مسلسل سفر کے باوجود ڈاکٹر طاہر القادری ہشاش بشاش تھے اور کارکنوں کے نعروں اور سلام کا جواب دیتے رہے۔

# ڈاکٹر طاہر القادری کا قافلہ 7:30 بجے ایئرپورٹ سے روانہ ہوا اور 5 گھنٹے کے بعد داتا دربار پہنچا۔ # ڈاکٹر طاہر القادری کی گاڑی کارکنان کی طرف سے نچھاور کیے جانے والے پھولوں کی پتیوں سے لد گئی جسے سکیورٹی اہلکار بار بار صاف کرتے رہے ۔ # جگہ جگہ ڈاکٹر طاہر القادری ہاتھ ہلا کر کارکنان کے نعروں کا جواب دیتے رہے ۔

(جاری ہے)

# قافلے کی سکیورٹی کیلئے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے زنجیر بنارکھی تھی اور وہ ڈاکٹر طاہر القادری کے ہمراہ چلنے والی گاڑیوں کی حفاظت کرتے رہے ۔

ایئرپورٹ سے داتا دربار تک تمام راستے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ # عزیز بھٹی ٹاؤن تنظیم کی طرف سے طاہر القادری کا مغلپورہ پہنچنے فقید المثال استقبال کیا گیا۔ # سینکڑوں نوجوان موٹرسائیکل پر سوار قافلے کے ہمراہ چلتے رہے۔ # راستے میں کارکنان انقلاب زندہ باد ، ویلکم ویلکم طاہر القادری اور گو نواز گو کے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔

# طاہر القادری کے قافلے کے ہمراہ خوبصورت سفید گھوڑے بھی رقص کرتے رہے جو عوام اور شرکائے ریلی کی توجہ کا خاص مرکز رہے۔ # تمام راستہ خیرمقدمی بینرز اور پارٹی پرچموں سے سجایا گیا تھااور جگہ جگہ غبارے چھوڑ کر طاہر القادری کا استقبال کیا گیا ۔ # پرجوش کارکنان ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے ۔ # ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے صاحبزادے کے ہمراہ دربار پر حاضری دی ،پھولوں کی چادر یں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔