طاہر القادری کو اگر جے آئی ٹی پر اعتراض ہے تو عدالت جائیں،رانا ثناء اللہ

جمعرات 20 نومبر 2014 16:24

طاہر القادری کو اگر جے آئی ٹی پر اعتراض ہے تو عدالت جائیں،رانا ثناء ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ طاہر القادری کو اگر جے آئی ٹی پر اعتراض ہے تو عدالت جائیں ۔ہر کسی کی پگڑی اچھالنا ان کا وطیرہ بن گیا ہے ۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر میں توقیر شاہ کا نام شامل ہی نہیں تو وہ وعدہ خلاف گواہ کیسے بنیں گے۔ڈاکٹر طاہر القادری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیر قانون کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی میں وزیر اعظم وزیراعلی سمیت دیگر حکومتی شصخیات پیش ہونے کے لئے تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

کسی نے پیش ہونے سے انکار نہیں کیا۔ہم آزاد اور غیر جانبدارتحقیقات چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر طاہر القادری کو جے آئی ٹی پر اعتراض ہے تو وہ اسی عدالت میں جا ئیں ۔جس عدالت نے ان کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔طاہر القادری کا ہر کسی کو پگڑی اچھالنا وطیرہ بن گیا ہے ۔انہیں کسی پر بھی یقین نہیں آتا۔خواہ مخواہ ہر کسی پر الزام لگانا اچھی بات نہیں وہ ایف آئی آر کٹوا کر سیاست کررہے ہیں تو ہم بھی پھر اسی ایف آئی آر پر بھی سیاست کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :