توہین عدالت کیس ، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کو نوٹس جاری

جمعرات 20 نومبر 2014 16:21

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں درخواست گذار رانا فیض الحسن کی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کے بیان پر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار کا موقف تھا کہ صوبائی وزیر نے چند روز قبل کہا تھا کہ اگر عدالتیں سزا نہیں دے سکتیں تو جج مستعفی ہوجائیں، ان کا یہ بیان عدالتوں اور فاضل جج صاحبان کی توہین کے مترادف ہے، اس لئے عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل میمن، الیکشن کمیشن، اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 16 دسمبر کے لئے ملتوی کردی ہے۔