عبدالستار ایدھی کا دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے پاکستانی عوام سے بھیک مانگنے کا اعلان

جمعرات 20 نومبر 2014 16:21

عبدالستار ایدھی کا دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے پاکستانی عوام سے بھیک ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) سماجی رہنما عبدالستار ایدھی نے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے پاکستانی عوام سے بھیک مانگنے کا اعلان کردیا ہے اس لئے بھیک مشن کیمپ کے نام سے مشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔سماجی رہنما عبدالستار ایدھی نے بھیک مشن کیمپ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا کام ہے دکھی انسانیت کی خدمت کرنا اور انسانیت کو بچانے والے بھیک مانگنے کیلئے مجبور ہوگئے۔

(جاری ہے)

عبدالستار ایدھی کا کہنا تھا لٹیروں کے آگے ہار نہیں مانیں گے۔ انسانیت کی خدمت بھیک مانگ کر بھی کرینگے۔ بھیک مشن کیمپ پر ایدھی صاحب نے انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھنے والوں سے اپیل کی ہے کہ بھیک مشن میں اپنا حصہ ڈال کر مالی مدد کریں۔عبدالستار ایدھی کی جانب سے بھیک مشن کے آغاز کے بعد شہریوں نے ان کی دل کھول کر امداد کی تاکہ غریبوں اور بے سہارا افراد کی زیادہ سے زیادہ خدمت ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :