سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف اور استحقاق کا اجلاس کل ہوگا

جمعرات 20 نومبر 2014 16:16

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء ) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف اور استحقاق کا اجلاس آج جمعہ کو ہوگا ۔ اجلاس کی صدارت سینیٹر کرنل ریٹائرڈ سید طاہر حسین مشہدی کرینگے ۔

(جاری ہے)

کمیٹی ایجنڈے کے مطابق سینیٹر تنویر الحق تھانوی کی جانب سے چیف سیکرٹری سندھ کیخلاف پیش کی گئی تحریک استحقاق پر بحث کی جائے گی اجلاس میں چیف سیکرٹری کو طلب کیا گیا تھا کمیٹی کے دوسرے ایجنڈے میں سینیٹر زاہد خان کی جانب سے سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے رویہ کیخلاف جمع کی گئی تحریک استحقاق پر کارروائی کی جائے گی اجلاس جمعہ کے روز صبح دس بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا