25دسمبر کو مزار قائدپر جلسے کااعلان ،جے آئی ٹی قاتلوں کو محفوظ کرنے کے لیے بنائی گئی :طاہرالقادری

جمعرات 20 نومبر 2014 15:50

25دسمبر کو مزار قائدپر جلسے کااعلان ،جے آئی ٹی قاتلوں کو محفوظ کرنے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء)عوامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ 25دسمبر کو مزار قائدمیں جلسہ ہو گا،ہر ضلع میں ایک دن جلسہ ہو گا اور دوسرے دن دھرنا ہو گا ،جے آئی ٹی کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں ،پنجاب پولیس کی رپورٹ کیسے مان لیں وہ تو قاتل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کمیشن کی رپورٹ کو 40دنوں سے زیادہ نہیں چھپایا جا سکتا ،رپورٹ شائع نہ کیا جا سکے اس لیے حکومت نے کمیشن کی رپورٹ کیخلاف اسٹے لے لیا،باقر نجفی کمیشن نے حکومت کو سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے قتل عام میں ملوث قرار دیا تھا لیکن نظرثانی کمیشن بنا دی گئی جس نے حکومت کو گرین چٹ دے دی اور پنجاب حکومت کو تمام الزامات سے بری قرار دے دیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم شہیدوں کے خون کو ضائع نہیں ہونے دیں گے ہم ان کے خون کا بدلہ لیں گے اور ہم حکومت کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی کو مکمل طورپر مسترد کرتے ہیں ،حکومت کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے بعد ایک اور سانحہ ہے ،حکومت نے انصاف کی فراہمی نہ کر کے عدالت کی بھی توہین کی ہے ہم نے حکومت سے کہا تھا کہ کے پی کے افسران پر مشتمل جے آئی ٹی بنائی جائے جس کے لیے ہم نے تین نام بھی پیش کیے تھے لیکن حکومت نے ان میں سے ایک کو بھی ماننے سے انکار کر دیا ،خیبر پختون خواہ کے افسران پر پنجاب حکومت اور وفاق کا اثر نہیں پڑے گا لیکن حکومت نے اسے ماننے سے انکار کر دیا اور قاتلوں پر مشتمل جے آئی ٹی بنا دی ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میں صحافیوں کا خصوصی طور پر شکر گزارہوں، میں نے داتا دربارصحافیوں کے لیے خصوصی دعا بھی کی ہے ۔ہم حکومت کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیںگے ،عوام میں حکومت کیخلاف نفرت پیدا ہوچکی ہے ،اب انقلاب کے راستے میں کوئی نہیں آسکتا ۔