کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹریفک حادثہ ، 4افراد جاں بحق ، 2 زخمی

جمعرات 20 نومبر 2014 15:40

چمن (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) کوئٹہ چمن شاہراہ پر یارو کے قریب ٹریفک حادثہ میں 4افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ چمن شاہراہ پر یارو کے قریب ٹریلر اور کار کی ٹکر سے4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق افسوس ناک حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال پشین منتقل کر دیا گیا ہے