کراچی پولیس کی گلبرگ اور بلال کالونی میں کارروائی، پولیس اہلکار سمیت 4بھتہ خور گرفتار

جمعرات 20 نومبر 2014 15:39

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) پولیس کی گلبرگ اور بلال کالونی میں کارروائی، پولیس اہلکار سمیت 4بھتہ خور گرفتار کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پولیس نے گلبرگ میں کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور پولیس اہلکار گرفتارکر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار شوکت اعوان اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل میں تعینات ہے۔ جبکہ دوسرے واقعہ میں نیبلال کالونی میں پولیس مقابلہ کے بعد 3بھتہ خور گرفتار کر لئے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار بھتہ خوروں سے اسلحہ بھی بر آمد ہوا ہے، گرفتار ملزم تاجر سے بھتہ طلب کرنے آئے تھے۔

متعلقہ عنوان :