بھارت کاسرکریک سے پاکستانی کشتی قبضے میں لینے کا دعویٰ،سیکورٹی ہائی الرٹ

جمعرات 20 نومبر 2014 15:39

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بی ایس ایف کے اہلکاروں نے سرکریک کے علاقے میں ایک پاکستانی کشتی کو قبضے میں لیا ہے جس میں کوئی بھی شخص سوار نہیں تھا ،واقعے کے بعد سیکورٹی سخت کردی گئی اور بھارتی کوسٹ گارڈ اور بحریہ نے علاقے کی نگرانی میں اضافہ کردیا ۔جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایس ایف حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گجرات پاکستانی سرحد کے قریب حرامئی نالہ اور سرکریک کے علاقے سے ایک پاکستانی کشتی کوقبضے میں لیا گیا ہے جو تلاشی لینے پر خالی پائی گئی اس میں کوئی بھی شخص سوار نہیں تھا۔

بی ایس ایف کے ایک سینئر افسر کا کہنا ہے کہ کشتی کو سرکریک کے علاقے میں روک کر جب تلاشی لی گئی تو وہ خالی نکلی ۔ہمارے خیال میں کشتی میں سوار افراد یا مچھیر ے پہلے ہی فرار ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

بی ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ کشتی 30سے 40 فٹ لمبی ہے جو پاکستانی علاقے سے بھارتی پانیوں میں داخل ہوئی ۔واقعے کے بعد بی ایس ایف حکام نے ریاستی پولیس کو الرٹ کردیا جبکہ بھارتی نیوی اور کوسٹ گارڈکی نگرانی میں اضافہ کردیا گیا ۔شبہ ظاہر کیاجارہا ہے کہ کشتی میں سوار میں افراد مبینہ طور پر کریک کے علاقے میں داخل ہوئے اور بی ایس ایف کو گمراہ کرنے کیلئے کشتی چھوڑ کرچلے گئے ۔

متعلقہ عنوان :