Live Updates

ہر دو سال بعد حکومتیں تبدیل ہونے سے ملک ترقی نہیں کر سکتا، پہلے عمران خان نے چینی صدر کا دورہ منسوخ کرایا، اب عمران خان چینی سرمایہ کاری کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں ،عوام 30نومبر کو عمران خان کی سازش ناکام بنا دیں گے، عمران خان نے بات کرنی ہے تو پارلیمنٹ میں آئیں، سڑکوں پر بات نہیں ہو گی

وفاقی وزیر ترقی و منصونہ بندی احسن اقبال کاکانفرنس سے خطاب

جمعرات 20 نومبر 2014 15:35

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) وفاقی وزیر ترقی و منصونہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہر دو سال بعد حکومتیں تبدیل ہونے سے ملک ترقی نہیں کر سکتا، پہلے عمران خان نے چینی صدر کا دورہ منسوخ کرایا، اب عمران خان چینی سرمایہ کاری کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں ،عوام 30نومبر کو عمران خان کی سازش ناکام بنا دیں گے، عمران خان نے بات کرنی ہے تو پارلیمنٹ میں آئیں، سڑکوں پر بات نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ساؤتھ ایشیاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ 2018 تک 9400 میگا واٹ بجلی کے منصوبے مکمل کر لیں گے، ہر دو سال بعد حکومتیں تبدیل ہونے سے ملک ترقی نہیں کر سکتا، پہلے عمران خان نے دھرنوں کے ذریعے چینی صدر کا دورہ منسوخ کرایا، اب عمران خان چینی سرمایہ کاری کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام 30نومبر کو عمران خان کی سازش ناکام بنا دیں گے، عمران خان نے بات کرنی ہے تو پارلیمنٹ میں آئیں، سڑکوں پر بات نہیں ہو گی۔

احسن اقبال نے کہا کہ طاہر القادری کو خوش آمدید کہتے ہیں، طاہر القادری جب چاہیں جائیں، جب چاہیں آئیں یہ ان کا اپنا ملک ہے، طاہر القادری کو جے آئی ٹی پر مطمئن کر لیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات