وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے 11 بچوں کی ہلاکت پر بنائے جانیوالی کمیٹی نے بچوں کی نرسری میں معائنہ کرتے ہوئے سخت برہمی کا اظہار

جمعرات 20 نومبر 2014 15:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے 11 بچوں کی ہلاکت پر بنائے جانیوالی کمیٹی نے بچوں کی نرسری میں معائنہ کرتے ہوئے سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ بچوں کی نرسری تک بغیر روک ٹوک اس طرح لوگ پہنچ رہے ہیں جس سے بچوں کو مختلف بیماریوں کے علاوہ دیگر امور میں بھی مداخلت ہورہی ہے جسے فوری طور پر روکا جائے انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق 11 بچوں کی ہلاکت پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی نے گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کیلئے بنائی جانیوالی نرسری کا دورہ کیا تو اس وقت لوگ وہاں بلا ٹوک گھوم رہے تھے جس پر ٹیم کے کنونیئر ڈاکٹر محمد جمیل نے ایم ایس ڈی ایچ کیو سرگودھا محمد اقبال سمیع کو ڈانٹ پلادی اور کہا کہ بچوں کی نرسری میں غیر متعلقہ لوگ کس طرح آزادانہ آرہے ہیں اس سے نہ صرف بچوں میں مختلف بیماریاں بلکہ علاج معالجہ میں بھی مشکلات درپیش آسکتی ہیں اور فوری طور پر غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر بچوں کی نرسری میں ہر خاص و عام کا داخلہ بند کردیا گیا دوسری طرف وزیر اعلیٰ کی بنائی جانیوالی اعلیٰ تحقیقاتی ٹیم نے میڈیا کو تصاویر اور کس قسم کی گفتگو کرنے سے بھی پرہیز کیا کمیٹی کی آمد کے باعث ہسپتال میں ادویات کی فراہمی ڈاکٹروں ‘ نرسوں اور دیگر عملہ موقع پر ہائی الرٹ رہا۔

(جاری ہے)