شمالی وزیرستان سے ”داعش“ تنظیم سے وابستہ کارکن 4 گاڑیوں پر پنجاب میں داخل ہوسکتے ہیں جس کیلئے کڑی نگرانی کرنے کا فیصلہ‘ ذرائع

جمعرات 20 نومبر 2014 15:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) شمالی وزیرستان سے ”داعش“ تنظیم سے وابستہ کارکن 4 گاڑیوں پر پنجاب میں داخل ہوسکتے ہیں جس کیلئے کڑی نگرانی کرنے کا فیصلہ‘ ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اداروں نے وزارت داخلہ کو اطلاعات دی تھیں کہ شمالی وزیرستان سے ”داعش“ کے کارکن اپنی چار گاڑیوں میں براستہ ڈیرہ اسماعیل خان پنجاب میں داخل ہونے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں جس پر وزارت داخلہ نے فوری طور پر ڈیرہ اسماعیل خان سے پنجاب اور خیبر پختونخواہ سے ملحقہ سرحدی علاقوں پر سکیورٹی کے غیر معمولی حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ آنیوالی تمام گاڑیوں کی جامہ تلاشی اور بغیر شناخت لوگوں کو پنجاب میں داخل ہونے کی بھی ہدایت کی ہے ڈیرہ اسماعیل خان اور دیگر سرحدی علاقوں پر پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے جو ہر آنے جانیوالی گاڑی کا مکمل ڈیٹا اور جامہ تلاشی کو یقینی بنائے گی۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :