Live Updates

گوجرانوالہ انتظامیہ نے تحریک انصاف کے جلسے کو سیکورٹی رسک قرار دیدیا

جمعرات 20 نومبر 2014 14:41

گوجرانوالہ انتظامیہ نے تحریک انصاف کے جلسے کو سیکورٹی رسک قرار دیدیا

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) گوجرانوالہ اور تحریک انصاف کے درمیان جلسے سے متعلق معاہدہ طے پا گیا جس کی کاپی دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔ تحریری معاہدے میں جناح اسٹیڈیم میں جلسے کو سکیورٹی رسک قرار دیا گیا تاہم تحریک انصاف کو جلسہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ 32 نکاتی معاہدے میں تحریک انصاف کی قیادت کو عمران خان کیلئے بلٹ پروف اسٹیج تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

23 نومبر کو جناح اسٹیڈیم اور گردونواح میں موبائل سروس جام رہے گی۔ معاہدے میں ڈی جے بٹ کو بھی تنبیہ کی گئی ہے کہ اگر پاکستان ایمپلی فائر آرڈینینس 1965 کی خلاف ورزی کی گئی تو سخت کارروائی ہو گی۔ معاہدے میں زور دیا گیا کہ تحریک انصاف پنڈال کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے اور سکینرز کا انتظام خود کرے گی۔ دوسری جانب گوجرانوالہ جنرل بس اسٹینڈ، ٹرسٹ پلازہ اور شاہین آباد کے قریب نامعلوم افراد نے عمران خان کی تصویروں والے پانچ ہورڈنگز کو آگ لگا دی ۔ تحریک انصاف کے مقامی عہدیداروں نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :