سپریم کورٹ نے آصف علی زرداری کے حو الے سے دو در خو ا ستیں عدم پیروی پر خارج کردیں

جمعرات 20 نومبر 2014 14:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) سپریم کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 2001ء میں ہسپتال میں سہولیات کی عدم فراہمی بارے نظرثانی کی درخواست جبکہ حکومت کی جانب سے 1998ء میں ان کی ضمانت کی منسوخی کیخلاف دائر درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے جمعرات کو درخواستوں کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس دوران عدالت نے دونوں درخواستیں عدم پیروی پر خارج کردیں۔ پہلی درخواست آصف زرداری نے کریمنل اوریجنل پٹیشن 11 دسمبر 2000ء میں ہسپتال میں سہولیات کی عدم فراہمی بارے نظرثانی درخواست جوکہ 2001ء میں دی گئی تھی‘ خارج کی۔ دوسری درخواست حکومت نے دائر کی تھی جس میں حکومت نے سابق صدر آصف زرداری کی منسوخی کیلئے دائر کی تھی