سی ڈی اے میں ترقیوں کا ازخود نوٹس،چیئرمین سی ڈی اے کی رپورٹ مسترد

سپریم کورٹ نے مفصل رپورٹ اور ذاتی طور پر طلب کرلیا

جمعرات 20 نومبر 2014 14:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) سپریم کورٹ نے وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے ) کے سابقہ چیئرمینوں فرخنداقبال اور امتیاز عنایت الٰہی کے ادوار میں ملازمین کو قواعد وضوبط ترقیاں دینے کے ازخود نوٹس کیس میں موجودہ چیئرمین سی ڈی اے کی رپورٹ مسترد کر دی ہے ا ور چیئرمین سی ڈی اے کو ذاتی طور پر طلب کرتے ہوئے مفصل جواب27 نومبر تک داخل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔اس دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل سہیل محمود نے عدالت کو بتایا ہے کہ موجودہ چیئرمین سی ڈی اے کا جواب مکمل نہیں ۔رپورٹ میں صرف چھوٹے گریڈ کے حامل ملازمین کا تذکورہ کیا گیا ہے ۔اعلی افسران کا نہیں بتایا گیا۔صورت حال یہ تھی کہ گریڈ ایک سے28 ء تک اپ گریڈیشن میں لوگوں کو نوازا گیا اور سب غیر قانون کام کئے گئے۔

(جاری ہے)

اس معاملے پر پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز بھی شامل تھے۔واضح رہے 2007 ء سے2012 ء تک سی ڈی اے کے سابق چیئرمین فرخند اقبال اور امتیاز عنایت الہی کے ادوار میں ایک ہزار کی قواعد وضوابط کے خلاف ترقیاں دی گئیں۔گریڈ18 میں 9 ،گریڈ16 اور17 میں59 کونوازا گیا۔گریڈ14 میں 31 ،گریڈ11 میں 394 ملازمین کو خلاف ضابطہ ترقی دی گئی ۔گریڈ9 میں156 ،گریڈ8 میں16 ملازمین کو ترقی ملی۔

ساتویں گریڈ کے لئے74 منظور نظر ملازمین کو نوازا گیا۔سی ڈی اے کے پروڈکشن میں گریڈ5 کے ویلڈر،گریڈ ایک کے مستردی اور گریڈ پانچ کے پمپ آپریٹر کو گریڈ16 سے نوازا دیا گیا۔سیوریج ڈویژن میں گریڈ ایک کے بیلدار محمد معروف کو گریڈ16 عطاء کر دیا گیا۔سیوریج ڈویژن کے گریڈ9 کے آپریٹر محمد رئیس کو گریڈ 14 دیکر سب انجینئر بنا دیا گیا۔ سیوریج ڈویژن کے ہی گریڈ11 کے سکیورٹی سپر وائزر ارشاد احمد توفیق کو گریڈ16 سے نوازا گیا۔

آپریشن ڈویژن میں بھی گریڈ ایک کے ہیلپر اور قدرت اللہ کو فورمین بنا کر گریڈ16 ترقی میں دے دی گئی ۔آپریشن ڈویژن میں ہی گریڈ7 کے ڈرائیور سید سجاد حسین کو بھی گریڈسولہ میں ترقی دی گئی ہے۔مکینیکل ڈویژن میں گریڈ ایک کے 22 ملازمین برا راست گیارویں گریڈ میں ترقی دی گئی ۔ جس پر سپریم کورٹ نے از خون نوٹس لیا اور چیئرمین سی ڈی اے سے جواب طلب کیا مگر جواب قابل اطمینان نہ ہونے کی وجہ سے مسترد کر دیا