توقیر صادق کی ضمانت کے خلاف نیب کی درخواست سپریم کورٹ نے خارج کردی

جمعرات 20 نومبر 2014 14:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین اوگراتوقیر صادق کی ضمانت کے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی ۔جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے جمعرات کے روز سماعت کی ۔نیب کی جانب سے قانون مشیر نے دلائل لئے ۔موقف اختیار کیا کہ توقیر صادق کے خلاف مبینہ طور پر کرپشن کے الزامات ہیں ان کے حوالے سے سپریم کورٹ میں کیس بھی چلتا رہا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم توقیر صادق کے وکیل عابد ساقی ایڈووکیٹ نے دلائل میں موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کے خلاف نیب کی درخواست بدنیتی پر مبنی ہے۔نیب قوانین کے تحت سب کے خلاف برابر کا سلوک کرنا ضروری ہے ۔باقی ملزمان کو چھوڑ کر ان کے موکل کو نشانہ بنایا گیا اس لئے درخواست خارج کی جائے جس پر عدالت نے نیب کی درخواست خارج کر دیں