عابد شیر علی کی کھلی کچہری ”گو نواز گو“ سے گونج اٹھی

جمعرات 20 نومبر 2014 14:10

عابد شیر علی کی کھلی کچہری ”گو نواز گو“ سے گونج اٹھی

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی کی کھلی کچہری ”گو نواز گو“ کے نعروں سے گونج اٹھی،لیگی کارکنان نے نظرانداز کیے جانے اور واپڈا ملازمین نے ادارے کی نجکاری کیخلاف احتجاج کر کے بد نظمی پیداکر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق واپڈا کالونی کے سپورٹس گراﺅنڈ پر وزیر مملکت عابد شیر علی کی کھلی کچہری کے دوران تحریک انصاف ضلع حیدرآباد کے رہنما مستنصر باللہ کی قیادت میں کارکنان نے احتجاج کیا اور ”گو نواز گو“ کے نعرے لگانا شروع کردئیے جس سے کھلی کچہری میں بدنظمی پیدا ہوگئی تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو باہر نکال دیا جبکہ مسلم لیگ(ن) دادو کے کارکنوں نے مقامی قیادت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔

متعلقہ عنوان :