شاہ کوٹ میں 102 سالہ شخص کا ڈھول کی تھاپ پر جنازہ

جمعرات 20 نومبر 2014 13:52

شاہ کوٹ میں 102 سالہ شخص کا ڈھول کی تھاپ پر جنازہ

شاہ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) شاہ کوٹ میں فوتگی کی انوکھی رسم کے بارے اطلاعات ہیں جن کے تحت 102سالہ معمر شخص محمد شریف قادری کا جنازہ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے اٹھایا گیا، تدفین کے بعد قوالوں نے بھی خوب رنگ جمایا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وارڈ نمبر13 کے رہائشی محمد شریف قادری گزشتہ روز انتقال کر گئے تو ان کے لواحقین نے گھر میں خوب ڈھول بجایا اور بھنگڑے ڈالتے رہے۔ متوفی کے بھتیجے عنایت اللہ نے بتایا کہ ان کے خاندان میں یہ رسم کئی سالوں سے چلی آ رہی ہے کہ اگر کوئی بھی عورت یا مرد 100سال سے زیادہ عمر پائے تو اس کے جنازے کو خوشی کے ساتھ روانہ کیا جاتا ہے۔