سرگودھا ‘ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مزید چار بجے دم توڑ گئے ‘ تعداد 12ہوگئی

جمعرات 20 نومبر 2014 13:46

سرگودھا(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء)ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مزید 4 بچے دم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق بچوں کی تعداد 12 ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آکسیجن نہ ملنے کے باعث گزشتہ روز 8 نومولود دم توڑ گئے تھے اور ہسپتال انتظامیہ اور حکومت کی جانب سے اقدامات نہ کئے جانے کے باعث مزید 4 بچے دم چل بسے جس کے بعد 2 روز کے دوران ہلاک بچوں کی تعداد 12 ہوگئی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بچوں کی ہلاکتوں کے خلاف مسلم لیگ (ق) نے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی جس میں بچوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار پنجاب حکومت کو ذمہ دار قرار دیا گیا ۔