عدالت نے بیوی کے قا تل کو عمر قید کی سز ا سنادی،دو لاکھ روپے ہرجانہ کی ادائیگی کا حکم

جمعرات 20 نومبر 2014 13:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور عابد حسین قریشی نے تھانہ راجہ جنگ کے علاقہ مانا نوالہ میں مشکوک کردار کی حامل بیوی کو ہلاک کر نے والے ملزم کو جرم ثابت ہو نے پر عمر قید کی سز ا اور مبلغ دو لاکھ روپے ہرجانہ کی سز اکا حکم سنایا ۔

(جاری ہے)

ہر جانہ کی رقم مقتول کے بچوں کو دی جائے گی استغاثہ کے مطابق سال 2013 میں تھانہ راجہ جنگ کے نواحی گاؤں مانا نوالہ میں ملزم رحمت علی نے اپنی بیوی ساجدہ بی بی کو مشکوک چال چلن کی بناء پر کئی مرتبہ منع کیا تاہم وہ باز نہ آ ئی وقو عہ کے روز رحمت علی نے کلہاڑی کے پے در پے وار کر کے ساجدہ بی بی کو ہلاک کر دیا تھا جس پر تھانہ را جہ جنگ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا اسی عدالت نے راؤ خانوالہ کی رہائشی شکیلہ بی بی کو اسکے خاوند محمد لطیف کے قبضہ سے نا بالغان معظمہ اور فیضان علی کو تھانہ راجہ جنگ پولیس کے ذریعے بر آ مد کروا کر اسکے حوالے کر دیئے۔