برطانیہ میں ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم کا آغاز ہفتہ 22نومبرسے ہوگا

جمعرات 20 نومبر 2014 13:46

لندن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) برطانیہ میں ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم کا آغاز ہفتہ 22نومبرسے ہوگا ۔اس سلسلے میں ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا ایک اجلاس دارالحکومت لندن میں یوکے آفس میں منعقد کیا گیا جس میں برطانیہ بھر سے شروع کی جانے والی ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم کو حتمی شکل دی گئی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رکنیت سازی مہم کا آغاز کو لندن کے مقامی ہال میں کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

بعدازاں اسکا دائر ہ کار پورے لندن او ریوکے کے دیگر شہروں تک پھیلایا جائیگا ۔ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزر ڈاکٹر سلیم دانش ،جوائنٹ آرگنائزر سہیل خانزادہ ،اراکین آرگنائزنگ کمیٹی نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی ہے پاکستان سے جاگیر دارانہ ، وڈیر انہ سردارانہ ،ظالمانہ نظام کے خاتمے کیلئے الطاف حسین کا بھر پور ساتھ دیں اورایم کیوایم کی ممبر سازی مہم میں بھر پور حصہ لیں ۔