لاہور ہائی کورٹ ،شیخ رشید کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کیلئے فل بینچ تشکیل

جمعرات 20 نومبر 2014 13:11

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء ) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کیلئے فل بینچ تشکیل دیدیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی شہری کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پاکستان تحریک انصاف کے جہلم میں ہونے والے جلسے میں اشتعال انگیز تقریر کرکے عوام کو بغاوت پر اکسایا شیخ رشید کی اشتعال انگیز تقریر سے ملک میں انتشار پھیل رہا ہے لہذا عدالت ان کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہزاد مظہر نے دائر درخواست کی سماعت کیلئے کیس چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ خواجہ امتیاز کو بھجوادیا جس کے بعد انہوں نے جسٹس خالد محمود کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ تشکیل دے دیا ہے جو کیس کی سماعت کریگا

متعلقہ عنوان :