پاکستان کیخلاف بھارتی پروپیگنڈا اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے، وزیراعظم نواز شریف

جمعرات 20 نومبر 2014 13:11

مظفر آباد( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء ) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے مسئلے پر کوئی سمجھوتا کرنے پر تیارنہیں۔کشمیر میں ثابت ہوگیا کہ طاقت کے زور پر مسئلہ حل نہیں کیا جاسکتا۔بے گناہ کشمیری عوام پر کیے جانے والے مظالم نظر انداز نہیں کرسکتے۔پاکستان کیخلاف بھارتی پروپیگنڈا اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے ،مظفرآباد میں آزاد جموں کشمیر کونسل سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ دل سے چاہتے ہیں کہ کشمیری بھائی اپنی منزل جلد سے جلد حاصل کریں۔

اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل نہیں کیا جارہا۔کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت سے محروم رکھا جارہا ہے۔جموں وکشمیر پر پاکستان اپنے اصولی موقف پر قائم ہے۔ پاکستانی اور کشمیری عوام یک جان دو قالب کی مانند ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی۔پاکستان اور کشمیریوں کی منزل ، ثقافت اور شناخت ایک ہے۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سیخطاب میں کشمیر کا مسئلہ اٹھایا۔پاکستان اور کشمیریوں میں دائمی رشتہ ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی دفاعی اداروں پر بے بنیاد الزامات درحقیقت اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے اور مقبوضہ جموں کشمیر کے بارے میں پاکستان اپنے اصولی موقف پر ثابت قدم ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو ان کے حق خودارایت سے محروم رکھا جارہا ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد نہیں کیاجارہا،67 برس کی طویل مدت سے مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں کے باوجود حل نہ ہونے اور بھارتی سیکیورٹی فورسز کی کشمیریوں پر انسانیت سوز سلوک کی وجہ سے یہ مسئلہ نہ صرف پیچیدہ ہوگیا بلکہ انسانی حقوق کی پامالی کی تاریخ میں ایک شرمناک اور بھیانک باب کا اضافہ ہوگیا جس پر اقوام متحدہ کی خاموشی باعث تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا بنیادی اور اصولی موقف ہے کہ مسئلہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے، حکومت نے بھارت سے مذاکرات میں پیش رفت کی لیکن بھارت کی جانب سے سیکرٹری خارجہ کے مذاکرات بلاجواز معطل کردیئے جو منفی طرز عمل ہے جبکہ بھارت کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج پر دہشتگردی کے الزامات بے بنیاد ہیں، مسلح افواج نے دہشتگردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دیں اور خاطرخواہ کامیابیاں بھی حاصل کیں تاہم بھارت کی جانب سے پاکستان پر یہ الزام کہ ہم دہشتگردوں کو پناہ دیتے ہیں دراصل اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ کشمیریوں کی غیر متزلزل حمایت پارٹی منشور کا حصہ ہے، دل سے چاہتے ہیں کشمیری بھائی اپنی منزل جلد سے جلد حاصل کریں، حکومت نے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر کیا،طاقت کے زور پر مسئلے کو حل اور امن قائم نہیں کیا جاسکتا، بین الاقوامی برادری پر اخلاقی دباوٴ بڑھا کر بھارت کو بات چیت کی ٹیبل پر لانے کے لئے مجبور کیا جاسکتا ہے جس کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیریوں کی جدوجہد کی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے جبکہ بھارت کا رویہ ہٹ دھرمی پر مبنی ہے اور کشمیروں پر کی جانے والی جارحیت انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے تاہم عالمی برادری پر اخلاقی دباوٴ بڑھا کر بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے مجبور کیا جاسکتا ہے۔ کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کو عسکریت پسندی سے جوڑنا درست نہیں، پاکستانی ہرسال 5 فروری اور27 اکتوبر کو کشمیریوں سیاظہار یکجہتی کرتیہیں اور حالات جیسے بھی ہوں کشمیر کے ساتھ پاکستان کا تعلق قائم رہیگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑ رہا ہے جلد ہی ملک میں امن قائم ہوجائیگا آپریشن ضرب عضب میں شہید نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ مری مظفر آباد ہائی وے ریکارڈ مدت میں مکمل کی جائے گی ہماری حکومت کشمیر میں نیلم جہلم سمیت توانائی کے دیگر منصوبوں پر بھی کام کررہی ہے

متعلقہ عنوان :