وزارت مذہبی امور نے نماز کی پابندی کیلئے اوقات صلوٰ ة میں مارکیٹیں اور دکانیں بند کرنے کی تجویز پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا، مختلف مکاتب فکر سے تجاویز بھی طلب کرلیں ، علماء سے مشاورت شروع، ذرائع
جمعرات 20 نومبر 2014 13:08
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) وفاقی دارالحکومت میں وزارت مذہبی امور نے نماز کی پابندی کیلئے اوقات صلوٰ ة میں مارکیٹیں اور دکانیں بند کرنے کی تجویز پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا، مختلف مکاتب فکر سے تجاویز بھی طلب کرلیں، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہاہے کہ بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے 13نکاتی ایجنڈا تیار کرلیا، عملدرآمد کیلئے تمام مکاتب فکر پر مشتمل کونسل بنائی جائیگی ، عمرہ کے حوالے سے پاکستانی عازمین کو درپیش مسائل کو سعودی حکومت سے اٹھائینگے، زائرین عمرہ کی خاطر کسی ایجنٹ کو پیسے نہ دیں ویزہ کی کوئی فیس نہیں ہوتی جبکہ شیعہ علماء نے مطالبہ کیاہے کہ مکتب تشیع کو درپیش مسائل حل کئے جائیں اور تحفظ فراہم کیا جائے، صوفی کونسل کو فعال اور مذہبی امور کا دائرہ کار وسیع کیا جائے، سخی بادشاہ کے دربار کو کھولا جائے۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق امام حسین کونسل کے رہنماؤں وزارت قانون کو بھجوائے گئے مذہبی مسودے پر بھی استفسار کیا جس پر سردار محمد یوسف نے واضح کیا کہ حکومت ملک میں مذہبی ہم آہنگی کیلئے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں بین المسالک ہم آہنگی قائم کی جائیگی اسی لئے کچھ تجاویز وزارت قانون کو بھجوائی گئیں البتہ ان تجاویز پر عمل درآمد کیلئے ایک کونسل تشکیل دی جائیگی جس میں تمام مسالک کی نمائندگی موجودہوگی ۔
قبل ازیں وفاقی وزیر مذہبی امور نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز(نمل) کا دورہ کیا اور ایک تقریب میں شرکت کی۔ بعدازاں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سردار محمد یوسف نے کہاکہ وزیر اعظم نے عمرے کے اخراجات کے غیر ضروری اضافے کا نوٹس لے لیا ہے، ویزے کی کوئی فیس نہیں ہے،عمرہ زائرین کسی ایجنٹ کو ویزے کے لئے ہرگز پیسے نہ دیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرداریوسف نے کہاکہ سعودی سفارتخانہ اورقونصل خانے عمرے کا ویزہ مفت جاری کرتے ہیں۔ زائرین اس مقصد کے لئے کسی کو بھی پیسے نہ دیں۔ وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ عمرہ زائرین کیلئے بائیومیٹرک سسٹم لازمی قرار دیا ہے۔ اس سے ازئرین کوسعودی ایئر پورٹس پرجلد کلیرنس میں مدد ملے گی۔ سردار یوسف نے کہا کہ ملک میں فرقہ وارانہ اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے تیرہ نکاتی ایجنڈا تیارکرلیا ہے جس کی تمام مسالک کے علماء اور دیگر مذاہب کے پیشواؤں سے منظوری لی جائے گیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.