طاہر القادری کی داتا دربار آمد ،سخت سکیورٹی انتظامات کے باعث عام زائرین مشکلات کا شکار رہے

جمعرات 20 نومبر 2014 13:02

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی داتا دربار آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے جسکی وجہ سے عام زائرین کو بھی شدید مشکلات درپیش رہیں۔

(جاری ہے)

عوامی تحریک کی طرف سے ڈاکٹر طاہر القادری کے بیرون ملک سے وطن واپسی پر داتا دربار حاضری کا شیڈول جاری کیا گیا تھا جسکے باعث پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے پیشگی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ عوامی تحریک کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد کے داتا دربار پہنچنے کی وجہ سے پولیس نے سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا جسکی وجہ سے ملک بھر سے آنے والے عام زائرین کو بھی شدید مشکلات درپیش رہیں جو احتجاج کرتے ہوئے پولیس کو کوستے رہے ۔

متعلقہ عنوان :