عوامی تحریک کا کارکن ڈاکٹر طاہر القادری کی گاڑی سے ٹکرا کرمعمولی زخمی

جمعرات 20 نومبر 2014 13:02

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے قافلے کے ہمراہ چلنے والا کارکن اپنے قائد کی گاڑی سے ٹکرا کر معمولی زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری جب لاہور ائیر پورٹ سے داتا دربار کے لئے روانہ ہوئے تو کارکنوں کی ایک بڑی تعداد بھی انکے ہمراہ پیدل روانہ ہوئی ۔ مال روڈ پر رش کی وجہ سے ڈرائیور کی طرف سے اچانک بریک لگانے سے ایک کارکن گاڑی سے ٹکر اکر معمولی زخمی ہو گیا ۔ ڈاکٹر طاہر القادری فوری طور پرگاڑی سے نیچے آ ئے اورکر کارکن کی خیریت دریافت کی اور اسے پانی بھی پلایا ۔

متعلقہ عنوان :