لاہور ہائیکورٹ کاگلوبٹ کی سزا کیخلاف اپیل اور درخواست ضمانت یکجا کرکے پیش کرنے کا حکم

جمعرات 20 نومبر 2014 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء ) لاہور ہائیکورٹ نے گلوبٹ کی درخواست ضمانت کی سماعت 27نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے سزا کیخلاف اپیل اور درخواست ضمانت یکجا کرنے کا حکم دیدیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان اور جسٹس صداقت علی خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

گلو بٹ کی طرف سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ اس نے انسداد دہشتگردی کی عدالت سے سنائی گئی سزا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کررکھی ہے جب تک اپیل کا فیصلہ نہیں ہوتا عدالت سزا معطل کرکے اسے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دے۔

عدالت نے سماعت 27نومبرتک ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ گلو بٹ کی اپیل اور درخواست ضمانت کو یکجا کرکے سماعت کیلئے پیش کیا جائے۔ گلو بٹ کوا نسداددہشتگردی کی عدالت نے ماڈل ٹاؤن میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کا الزام ثابت ہونے پر گیارہ سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

متعلقہ عنوان :