ٹیکسلا‘موٹروے پولیس کی گاڑی پرفائرنگ، 1 اہلکار جاں بحق، 2 زخمی

جمعرات 20 نومبر 2014 12:36

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) کراچی میں نیپئرروڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 40 افراد کے قتل میں ملوث مبینہ گینگ وار کا ایک ملزم مارا گیا،لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں مبینہ مقابلے کے دوران بھی ایک گینگسٹر ملزم مارا گیا۔پولیس کے مطابق اولڈ سٹی ایریا کے علاقے میں قائم نیپئرروڈ کے قریب پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار کا یک ملزم شدید زخمی ہو گیا جسے گرفتارکرکے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت 25 سالہ نبیل کے نام سے ہوئی ہے،پولیس کا دعوی ہے کہ ملزم 40 افراد کے قتل میں ملوث تھا۔ہلاک ہونے والے ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ملزم بھتہ خوری، اور جرائم کی دیگر وارداتوں میں ملوث تھا۔ہلاک ہونے والے مبینہ ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار کے بابا لاڈلہ گروپ سے تھا۔ مقابلے کے دوران ایک ملزم حسنین کو زخمی حالت میں گرفتار بھی کرلیا گیا۔ لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں جمعن شاہ مزار کے قریب ہونے والے مبینہ مقابلے کے دوران ایک گینگ وار ملزم مارا گیا۔ملزم کی شناخت عرفان ملک عرف کالو کے نام سے ہوئی ہے۔ملزم ٹارگٹ کلنگ کی واردتوں میں ملوث تھا۔۔

متعلقہ عنوان :